چھیاسٹھ سال تک عوام کو تفریح فراہم کرنے والا نشاط سنیما تاریخ کا حصہ بنادیا جائیگا،عبدالقادر پٹیل،
انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ جانے والے اس عظیم سنیما کو ختم کرنے کے اعلان سے صرف انتہا پسندوں کے عزائم کو تقویت پہنچے گی،رہنما پی پی
بدھ 14 جنوری 2015 23:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جنوری2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل ، جنرل سیکریٹری نجمی عالم اور لطیف مغل نے ایم اے جناح روڈ پر قائم تاریخی نشاط سنیما کو ازسر نو تعمیر نہ کرنے اور اسے بطور سنیما ختم کرنے کے اعلان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھیاسٹھ سال تک عوام کو تفریح فراہم کرنے والا نشاط سنیما تاریخ کا حصہ بنادیا جائیگا۔
انھوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ جانے والے اس عظیم سنیما کو ختم کرنے کے اعلان سے صرف انتہا پسندوں کے عزائم کو تقویت پہنچے گی۔ انھوں نے حکومتی سطح پر اس معاملے سے صرف نظر کئے رکھنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا تاہم انھوں نے سنیما مالکان پر زور دیا کہ وہ سنیما کی فروخت کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے کیونکہ ملک میں پہلے ہی فنون لطیفہ، سنیما بینی اور اسٹیج کا کردار انتہا پسندی اور دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکا ہے، سینما ہمارا ثقافتی ورثہ ہے جن سے عوام کو صحت مند اور سستی تفریح مہیا ہوتی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.