سنی اتحاد کونسل گستاخانہ خاکوں کیخلاف (آج )ملک گیر یوم احتجاج منائیگی ،
جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرارداد یں منظور کی جائیں گی، مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائینگے
جمعرات 15 جنوری 2015 23:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جنوری2015ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی رسالے میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف سنی اتحاد کونسل آج برو ز ( جمعہ ) کو یوم احتجاج منائے گی ۔اس سلسلہ میں جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرارداد یں منظور کی جائیں گی اور علمائے اہلسنّت ناموس رسالت ﷺ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیں گے اور مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے سنی اتحاد کونسل پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت آزادی اظہار نہیں دہشت گردی ہے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔(جاری ہے)
پاکستانی وزیر اعظم اور دوسرے مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں ۔
اقوام متحدہ تمام انبیاء کی گستاخی کو سنگین جرم قرار دے۔ مقدس شخصیات کی توہین روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مختلف مذاہب کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے۔عاشقان رسول ﷺ ناموس رسالت ﷺکے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ہر سچے مسلمان کیلئے گستاخی رسول ﷺ ناقابل برداشت ہے۔فرانس کے رسالے نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے حقوق پامال کئے ہیں۔اقوام متحدہ فرانسیسی رسالے کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔عالمی امن برقرار رکھنے کیلئے گستاخی رسول ﷺ بند کروانا ہوگی ۔توہین رسالت ﷺ پر خاموشی اختیار کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں ۔سنی اتحاد کونسل دنیا بھر میں فرانسیسی سفارت خانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے کرے گی اس سلسلہ میں لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.