ورلڈ کپ میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتا ہوں ،یونس خان کی خواہش

پیر 19 جنوری 2015 11:52

ورلڈ کپ میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتا ہوں ،یونس خان کی خواہش

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور سابق کپتان یونس خان نے کہاہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹاپ 3 نمبروں پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں ‘ میگا ایونٹ میں کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، ہر ٹیم کی کامیابی کے امکانات یکساں ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یونس خان کہا کہ میگا ایونٹ میں کسی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے، ہر ٹیم کی کامیابی کے امکانات یکساں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت ہر ٹیم کیخلاف اچھا کھیل کر جیتنے کی کوشش کرینگے۔ یونس خان نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں ایسا کارنامہ انجام دینا چاہتے ہیں کہ جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں ون ڈاؤن کی پوزیشن پر کھیلنا چاہتا ہوں ۔