انٹر میڈیا سنوکر ٹورنامنٹ : دفاعی چیمپین عیسی نقوی نے ٹورنامنٹ کے اعزاز کا دفاع برقرار رکھا

منگل 20 جنوری 2015 12:56

انٹر میڈیا سنوکر ٹورنامنٹ : دفاعی چیمپین عیسی نقوی نے ٹورنامنٹ کے اعزاز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2015ء) نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر میڈیا سنوکر ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکہ میں دنیا ٹی وی کے عیسی نقوی نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے جہان پاکستان کے افضل جاوید کو شاندار مقابلے کے بعد 3-1فریم سے شکست دیکر ایونٹ کا چیمپین دوبارہ ہونیکااعزاز کا حاصل کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے بیسٹ آف 5فریم کے فائنل میچ میں عیسی نقوی نے پہلے دو فریم جیت کر میچ میں اپنی سبقت مضبوط کر لی تاہم تیسرے فریم میں افضل جاوید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فریم میں کامیابی حاصل کی ، چوتھے فریم میں عیسی نقوی اور افضل جاوید نے شاندار کھیل پیش کیا تاہم عیسی نقوی نے چوتھے سیٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد بلیرڈ اینڈ سنوکر ایسو سی ایشن کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایڈوائزر ڈاکٹر شہزاد وسیم تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جبکہ اختتامی تقریب میں نیشنل پریس کلب کے صدر شہریار خان ، سیکرٹری طارق چوہدری ، اسلام آباد بلیرڈ اینڈ سنوکر ایسو سی ایشن کے سیکرٹری فہیم انور خان سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

اس موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے اسلام آباد بلیرڈ اینڈ سنوکر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سنوکر کے کھیل نے پاکستان کو دو عالمی چیمپین دیئے اور اس کے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر سبز ہلالی پرچم سر بلند کیا ، حکومت اورمختلف ڈیپارئمنٹس سنوکر کھیل کی سرپرستی کرتے ہوئے قومی کھلاڑیوں کی مستقل ملازمتوں کو یقینی بنائے جبکہ محدود وسائل کے باوجو دسنوکر کھیل کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ ہر کھیل اچھی ہوتی ہے لیکن سنوکر کھیل بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا کھیل ہے جو ایک معاشرے کے محروم طبقے کا کھیل بن چکا ہے جس نے پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہاکہ صحافی برادری کے درمیان صحت مندانہ سر گرمیوں کا انعقاد خوش آ ئند ہے جبکہ ایسی سر گرمیوں کی حوصلہ کی جائے گی اورصحافیوں کے درمیان صحت مندانہ مقابلوں کے انعقاد کیلئے اسلام آباد بلیرڈ اینڈ سنوکر ایسو سی ایشن اپنا بھر پور تعاون کرے گی ۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل راونڈ میں عیسی نقوی (دنیا ٹی وی ) نے اظہار نیازی(رائل ٹی وی ) کو 2-1فریم سے جبکہ افضل جاوید (جہان پاکستان ) نے عثمان خان (کیپٹل ٹی وی ) کو2-1فریم سے شکست دیکر فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا ۔

متعلقہ عنوان :