متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں طوفانی ژالہ باری نے 3 افراد کی جان لے لی
بدھ 21 جنوری 2015 13:07
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2015ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں طوفانی ژالہ باری نے 3 افراد کی جان لے لی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارت کی مختلف ریاستوں میں غیر متوقع بارش اور ژالہ باری نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔
(جاری ہے)
سب سے زیادہ نقصان راس الخیمہ میں ہوا جہاں اس قدر شدید ژالہ باری ہوئی کہ باقاعدہ برفباری کا گمان ہونے لگا۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں 750 مقامات پر سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا کم از کم 3 افراد اس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق راس الخیمہ میں اب تک 38 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، بارش اور ژالہ باری کا یہ سلسلہ مزید ایک روز جاری رہے گا اس لئے عوام کو ہدایت کی جاتی ہے وہ محتاط رہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.