اسٹیٹ بینک 20 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کرے گا
بدھ 21 جنوری 2015 23:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری2015ء) بینک دولت پاکستان ”پاک چین دوستی کا سال 2015ء“ منانے کے لئے 20 روپے کا یادگاری سکّہ 31 جنوری 2015ء سے جاری کرے گا۔ مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے 8 جنوری 2015ء کو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ سکّے کا وزن 10 گرام ہے، اس میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل ہے۔
گول شکل اور 27.5 ملی میٹر قطر کے اس سکّے کے کنارے دندانے دار ہیں۔ سکّے کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہلال شکل کا بڑھتا ہوا چاند اور ابھرتا ہوا پانچ کونوں والا ستارہ جس کا رُخ شمال مغرب کی طرف ہے، بنے ہوئے ہیں۔ ستارہ و ہلال کے بالائی طرف اردو میں ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ کندہ ہے۔ ہلال کے نیچے سے، جہاں سال اجرا 2015ء رقم ہے، گندم کے دو خوشے نکل کر اوپر کی طرف جاتے ہیں اور دائیں بائیں پہلوؤں پر نیم دائرہ بناتے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.