چینی کے نرخ مقرر نہ ہونے تک شوگر ملرز نے 182روپے فی من کے حساب سے گنا خریدنے سے انکار کردیا
جمعرات 22 جنوری 2015 14:40
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 جنوری 2015ء)چینی کے نرخ مقرر نہ ہونے تک شوگر ملرز نے سندھ میں 182 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدنے سے انکار کردیا ہے، تو آبادگاروں نے بھی اپنی احتجاجی تحریک دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان شوگر ملرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسکندر خان کا کہنا ہے کہ چینی کے نرخ طے ہونے تک کسانوں کو گنے کے مقررہ نرخ نہیں دے سکتے، 182 روپے من گنے کے حساب سے چینی کی فی کلو قیمت 64 روپے ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ملیں 180 روپے میں گنا خرید کر اربوں کا نقصان کررہی ہیں۔ دوسری جانب گنے کے مقررہ نرخ نہ ملنے کے سبب سندھ کے آباد گاروں نے دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نائب صدر سندھ آبادگار بورڈ محمود نواز شاہ نے بتایا کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے بھی احتجاج میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.