دن کو راجا رات کو ”رانی“ : پاکستانی نوجوان کی دکھ بھری کہانی
جمعرات 22 جنوری 2015 15:09
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جنوری2015ء)27سالہ نوجوان دن کے وقت موبائل فون اسیسریز فروخت کرتا ہے جبکہ رات کو ”رانی“ بن کر محفلوں کی جان بن جاتا ہے۔ اس نے اپنا فرضی نام وسیم بتایا وہ روزانہ شام کو گھر واپس آکر تازہ شیو بناتا ہے، اپنی آنکھوں پر مسکارا اور چہرے پر میک اپ تھونپتا ہے اور زنانہ لباس پہن کر ایک ہیجڑے کا روپ دھار لیتا ہے اور شادی کی تقریبات میں ناچ کر پیسے کماتا ہے۔
اندرون راولپنڈی کے رہائشی وسیم کے مطابق ایک نوکری سے اس کے اخراجات پورے نہیں ہوتے اسی لئے وہ یہ کام کرکے کہیں زیادہ کما لیتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ ایک نارمل مرد ہے ہیجڑا نہیں لیکن وہ زندگی گزارنے اور پیسہ کمانے کی خاطر یہ روپ دھارتا ہے۔ وسیم اور اس جیسے دوسرے لوگوں کی زندگی خطرات سے گھری ہوئی ہے۔(جاری ہے)
جہاں روز شدت پسند پر تشدد کارروائیاں کرتے ہوئے وہاں ایسے لوگوں کو دوہری زندگی گزارنے کیلئے خطرات کے کئی دریاپار کرنے پڑتے ہیں۔
ہیجڑوں کو اکثر اوقات پر تشدد رویوں اور ہراسیمگی کا سامنا ہوتا ہے تاہم وہ یکساں طور پر مردوں اور عورتوں کی الگ الگ محافل میں جاکر ڈانس کرسکتے ہیں اس حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں۔ رقص کی محافل کے دوران انہیں خود پر نچھاور کئے جانیوالے نوٹ اکٹھے کرنے کیلئے شراب کے نشے میں دھت مردوں کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ 44 سالہ امجد محمود ایک درزی ہے اور وہ اپنے اس بہروپ پر بہت نازاں ہوتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ ہم میں اور ایک عام عورت میںا تنا سا ہی فرق ہے کہ وہ بچے جنتی ہے اور ہم نہیں۔ ہیجڑے یا زنانہ بنے یہ لوگ سڑکوں پر بھیک مانگتے ہوئے بھی پائے جاتے ہیں۔ نومولود کی پیدائش پر رقص کرکے یہ پیسہ کماتے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں یہ تصور موجود ہے کہ خدا ایسے لوگوں کی دعا رد نہیں کرتا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.