کبھی یہ نہیں کہا سپیکر کی کرسی مضبوط اور حکومت کمزور ہے جس کے وزیر ایوان میں نہیں آتے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی اپنے بیان بارے وضاحت
جمعرات 22 جنوری 2015 22:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ سپیکر کی کرسی مضبوط ہے اور حکومت کمزور ہے جس کے وزیر ایوان میں نہیں آتے۔
(جاری ہے)
ڈپٹی سپیکر چیمبر کے ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے قومی اسمبلی کے اجلاس،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ کرسی کمزور نہیں بلکہ حکومت کمزور ہے جس کے وزراء ایوان میں نہیں آتے اور ڈپٹی سپیکر نے ریمارکس دئیے تھے کہ حکومت وزراء کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنائے،حکومت کمزور ہے جس کے وزیرایوان میں نہیں آتے،حکومت اپنے وزراء کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنائے۔
جس کا وزیراعظم نوازشریف نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈپٹی سپیکر سے وضاحت طلب کی گئی،جس کے جواب میں ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بتایا کہ میرے ریمارکس کے حوالے سے سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کی گئی ہے۔انہوں نے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ۔۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.