میڈونا سمیت کئی پوپ سٹارز کے کمپیوٹر ہیک کرنے والا گرفتار
جمعہ 23 جنوری 2015 11:59
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) میں ان مداحوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے گانے چوری کر کے ریلیز کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں-ایک اسرائیلی شخص کو میڈونا سمیت کئی پوپ سٹارز کے کمپیوٹر ہیک کر کے ان میں سے نئے گانے چوری کر کے بیچنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اسرائیلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو کئی پوپ سٹارز کا کام چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک نجی تفتیش کار نے جو اس کیس کی تحقیقات میں شامل تھا تصدیق کی ہے کہ میڈونا کا کمپیوٹر بھی ہیک کیا گیا۔میڈونا نے اپنے فیس بک پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ ان لوگوں کی نہایت شکر گزار ہیں جنھوں نے اس ہیکر کو گرفتار کیا ہے۔’میں ان مداحوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے میرے گانے چوری کر کے ریلیز کرنے کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔(جاری ہے)
میڈونا کو پچھلے ہفتے اس وقت جلد بازی میں ’ریبل ہارٹس‘ (Rebel Hearts) نامی البم اس وقت ویلیز کرنی پڑی جب اس البم میں شامل کئی گانے آن لائن پر اپ لوڈ کیے گئے۔
ان گانوں میں غیر مکمل شدہ گانے بھی شامل تھے۔میڈونا کے مینیجر کا کہنا ہے کہ یہ البم دسمبر میں لانچ کی گئی جبکہ اس کی ریلیز کی منصوبہ بندی کئی ماہ بعد کی تھی۔اسرائیل کی نجی تفتیشی کمپنی کے اہلکار اشر وزمین نے برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ میڈونا کی ٹیم نے ان سے کئی ہفتے قبل رابطہ کیا۔’تفتیش کے دوران ہمیں معلوم چلا کہ میڈونا کے مکان اور سٹوڈیو میں موجود کمپیوٹر کو اسرائیل سے کسی شخص نے ہیک کیا ہے۔ ہم نے اس شخص کا سراغ لگایا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس نے ہیکر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس ہیکر کے نام کا اعلان تو نہیں کیا ہے لیکن کہا جا رہا ہے کہ 39 سالہ شخص اسرائیل کے ٹیلنٹ شو میں بھی حصہ لے چکا ہے۔دوسری جانب گلوکارہ بیئرک کو بھی اپنی نئی البم طے شدہ تاریخ سے دو ماہ قبل ہی لانچ کرنی پڑی جب اس البم کو لیک کر دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.