ایبٹ آباد،حاجی اورنگزیب کا قاتل قاضی ایاز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل،
ورثاء کا آئی جی پی سے ایس پی میاں واجد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
جمعہ 23 جنوری 2015 23:12
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) حاجی اورنگزیب کا قاتل قاضی ایاز ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل۔ ورثاء کا آئی جی پی سے ایس پی میاں واجد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔بصورت دیگر احتجاج کا اعلان۔ اس ضمن میں مقتول حاجی اورنگزیب کے بیٹے فواد اورنگزیب نے صحافیوں کو بتایا کہ جب ہمارے پلازے پر قاضی میڈیکوز کے مالک قاضی ایاز نے قبضہ کیا اور میرے والد نے تھانہ کینٹ میں درخواست دی تو انسداد دہشت گردی فورس مانسہرہ کے ایس پی میاں جاویدنے اس کیس میں مداخلت کی۔
اور تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او جاوید خان کو فون کرکے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیاتھا۔ اور مذاکرات کرانے کا حکم دیا تھا۔میرے والد کے قتل کے بعد ایس ایچ او کینٹ نے ڈی پی او کے سامنے میاں جاوید کے فون کے بارے میں بتایا۔(جاری ہے)
لیکن میاں جاوید کو کسی نے کچھ نہیں کہا۔ جبکہ ڈی پی او نے اے ایس آئی سردار واجد کو ملازمت سے معطل کردیا۔فواد اورنگزیب نے بتایا کہ میاں جاوید کا تعلق مانسہرہ کے ساتھ ہے۔
اور ملزم قاضی ایازبھی مانسہرہ جیل میں بند ہے۔میاں جاوید ملزم کو مکمل سپورٹ اور قانونی امداد فراہم کررہا ہے۔ دل کی بیماری کا بہانہ بنا کر قاضی ایازکو ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کروا دیاگیاہے۔ملزم کو پولیس مکمل پروٹوکول فراہم کررہی ہے۔جبکہ ایس پی میاں جاوید کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہا ہے۔انہوں نے انسپکٹر جنرل خیبرپختونخواہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ ایبٹ آباد پولیس ہمیں انصاف فراہم نہیں کررہی۔ ہماری شکایات کے باوجود ایس پی میاں جاوید کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔ اگر ہماری داد رسی نہ کی گئی تو ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان: بم دھماکے میں پریس کلب کے مقامی صدر سمیت تین افراد ہلاک
-
پاکستان سے حج فلائٹ آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا
-
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس، ٹیکس کے حوالہ سے زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.