روسی صحافی کو سزا، صحافتی اداروں کی مذمت
ہفتہ 24 جنوری 2015 12:34
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)روس اور دنیا بھر کے حقوق انسانی کے گروپ اور آزادی صحافت پر نظر رکھنے والے اداروں نے روس کے شہر، ’روستو آن دان‘ سے تعلق رکھنے والے تحقیقاتی صحافی اور بلاگر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔سرگئی ریزنیک کو جمعرات کے دِن ایک سرکاری اہل کار کی بی عزتی کرنے اور غلط بیانات جاری کرنے کا قصور وار قرار دیتے ہوئے، تین سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ 18 ماہ کی کاٹی ہوئی سزا اِس کے علاوہ ہے۔
عدالت نے ریزنیک پر یہ بھی قدغن لگائی ہے کہ قید کاٹنے کے بعد دو سال تک وہ عملی صحافت نہیں کر سکیں گے۔یورپ کی تنظیم برائے سلامتی اور تعاون (او ایس سی اِی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ،’صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی پر سزا دینا اور اْنھیں قید کرنا ناقابلِ قبول ہے۔(جاری ہے)
میڈیا کے ارکان کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنانے کے بجائے، حکام اْن کے کام کی ادائگی میں روڑے اٹکا رہے ہیں، اور عام مباحثے کی راہ محدود اور شہریوں سے اطلاعات کی آزادی کا حق چھین رہے ہیں‘۔
رپورٹرز ودھاوٴٹ بارڈرز نے ریزنیک کو سزا دیے جانے کی مذمت کی ہے اور دوسرے مقدمے میں دائر اپیل کی سماعت کو منصفانہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نڈر صحافی پہلے بھی عدالتی جبر کا شکار رہ چکا ہے، جس کا بظاہر مطلب یہ ہے کہ اْنھیں خاموش کرا دیا جائے۔کمیٹی ٹو پراٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے بھی اس سزا کی مذمت کی ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو معطل کیا جائے۔سی پے جی کے بقول، ہم حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقدمے کی اپیل پر اِس دیدہ دلیری پر مبنی فیصلے کو واپس لے، اور ریزنیک کو اْن کی تنقیدی تحریر پر مظالم کا نشانہ بنانے سے باز رہے۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے)، یورپین فیڈریشن آف جرنلسٹس (اِی ایف جے) اور رشیئن یونین آف جرنلسٹس (آر یوجے) نے ریزنیک کی سزا کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اْن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ریزنیک کو مئی میں رہائی نصیب ہونے والی تھی۔ وہ نومبر، 2013ء سے اسیری کے دِن کاٹ رہے ہیںمزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.