عراق کے لئے اماراتی فضائی کمپنیوں کی پروازیں معطل۔۔۔
ایک مسا فر جہاز پر بغداد میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کے بعد یہ اقدا م ا ٹھا یا گیا
بدھ 28 جنوری 2015 12:25
بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) متحدہ عرب امارات کی متعدد فضائی کمپنیوں بالخصوص ایمریٹس ائیر لائنز ، اتحاد ائیر لائنز اور ائیر عریبیہ نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں 'فلائی دبئی' کے مسافر طیارے پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد بغداد کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔فضائی کمپنیوں کے مطابق انہوں نے یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایویشن اتھارٹی کی سکیورٹی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا ہے۔
فلائی دبئی نے بتایا ہے کہ بغداد میں لینڈنگ کے بعد ان کے ایک طیارے پر چھوٹے ہتھیار کی گولیوں کے نشان پائے گئے تھے۔تمام مسافروں کو بحفاظت جہاز سے اتار لیا گیا تھا اور کسی مسافر کو طبی امداد کی ضرورت نہیں تھی۔ فلائی دبئی کے ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔(جاری ہے)
امارات ائیر لائنز میں کمرشل آپریشنز کے سینئیر نائب صدر شیخ ماجد المعلاء نے دبئی میں ایک کانفرنس کے موقع پر برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا "ہم نے بغداد کے لئے تمام پراوزیں معطل کر دی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا "ہم نے بغداد ائیر پورٹ پر فلائی دبئی کے جہاز پر فائرنگ کے واقعہ کے ردعمل کے طور پر ہی اپنی پروازیں منسوخ کی ہیں۔فلائی دبئی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان کے ایک جہاز کی بغداد میں لینڈنگ کے دوران اس پر ہلکے ہتھیار سے فائرنگ کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.