میڈیسن کیز نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں تجربہ کار وینس ولیمز کو شکست دیدی

بدھ 28 جنوری 2015 16:39

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء)امریکہ کی 19 سالہ ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز نے آسٹریلین اوپن گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں تجربہ کار وینس ولیمز کو شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میلبورن میں جاری ٹورنامنٹ میں کیز نے بدھ کو کوارٹر فائنل مقابلہ ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے جیتاانھوں نے اس میچ میں چھ تین، چار چھ اور چھ چار کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔

کیز کا کہنا ہے کہ وینس ان کے بچپن کی ہیرو ہیں اور انھیں ٹینس کھیلنے کی ترغیب وینس ولیمز سے ہی ملی تھی۔سیمی فائنل میں اب میڈیسن کیز کا مقابلہ وینس کی ہی بہن اور ٹورنامنٹ کی ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز سے ہو گا۔وینس نے کوارٹر فائنل میں گذشتہ سال فائنل ہارنے والی ڈومینیکا سبلیووا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے ہرایا ہے۔