پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی‘میاں مقصوداحمد
بدھ 28 جنوری 2015 17:12
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہونا،حکومتی اداروں کی انتظامی نااہلی ہے، ملک کے شہروں اوردیہاتوں میں اگر رکشہ اور ٹیکسی کرائے پر حاصل کرنا ہوتوان کے دام آسمان سے باتیں کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ ملک میں سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، معاشی اعشاریے 2014سے قبل بہتری کی جانب اشارہ کررہے تھے، وہ اب منفی رجحان کااظہارکررہے ہیں، خاص کرمعیشت شدید نقصان سے دوچار ہوکر رہ گئی ، اس دوران لوڈشیڈنگ بھی اپنا کام دکھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے برآمدات کی بہت ہی اہمیت ہوتی ہے۔ اسی ذریعے سے ملک قیمتی زرمبادلہ حاصل کرتا ہے۔(جاری ہے)
اگر برآمدات میں کمی واقع ہوگی تو ایسی صورت میں ملکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکثرنجی تعلیمی اداروں نے من مانی کرتے ہوئے 16 %سے بھی زائد طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کوئی ادارہ ان کو پوچھنے والا نہیں ہے۔
اس کے باوجود حکومت کی خواہش اورتمنا تعلیم کی شرح کو بڑھانا ہے ؟؟؟ پہلے تو میٹرک تک تعلیم حاصل کرنا آسان ہوتا تھا لیکن اب تو میٹرک تک پہنچنے سے پہلے ہی پرائمری کی تعلیم دلوانا عوام کے بس میں نہیں رہا۔ وہ لوگ جو کہ پہلے بچوں کی فیس بھرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔اب وہ نالاں ہیں۔ جبکہ ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کا جائزہ لیاجائے تو سوائے چند سکولوں کے ہر جگہ ان ٹرینڈ اساتذہ کی بھرمار ہے کیونکہ ان کو ادائیگی بہت ہی کم کرناپڑتی ہے۔ان اداروں کے مالکوں نے تعلیم نہیں بلکہ تجارت سمجھ کر یہ ادارے بنائے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.