وزیر خزانہ سے بحریہ کے سربراہ کی ملاقات ، اسحاق ڈار نے ملکی سلامتی کے لئے مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا،
وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ، سربراہ بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، عوام میں احساس تحفظ بحال کرنے کے لئے مسلح افواج اور سیاسی قیادت ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، گفتگو
جمعرات 29 جنوری 2015 21:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء الله نے ملاقات کی۔ موقع پر چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح ہدایات دی ہیں کہ ملک سے انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ان عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے جو ملک کا امن خراب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام میں احساس تحفظ بحال کرنے کے لئے مسلح افواج اور سیاسی قیادت ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ ایڈمرل محمد ذکاء الله نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کو اس کا مقام دلانے کے لئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کے لئے معاشی خودمختاری بہت ضروری ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.