قوم نے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کاتہیہ کرلیاہے،محمد ثروت اعجازقادری
ہفتہ 31 جنوری 2015 16:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) سربراہ سُنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہاہے کہ قوم نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑنے کاتہیہ کرلیاہے لیکن بعض لوگ اپنے مذموم مقاصدکیلئے قومی ایکشن پلان کوناکام بنانے کی سازشیں کررہے ہیں۔قومی ایکشن پلان کسی مخصوص مکتبہ فکرکیخلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے ۔
دہشتگردوں کو کسی مذہب،مسلک یا فرقہ کی آڑ میں چھپنے کاکوئی موقع نہیں دینا چاہئے۔ جوکوئی بھی دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کیخلاف ضرورکارروائی ہونی چاہئے خواہ کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر سے کیوں نہ ہو۔دہشتگردی کی لعنت نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔قوم کو گمراہ کرنے کی بجائے یکجاکرنے کیلئے کرداراداکیاجائے۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب کی ناکامی کا سوچنے والوں کے خواب کبھی شرمندہٴ تعبیر نہیں ہوں گے۔
پاکستان کے 19کروڑ عوام پا ک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں لیکن ریاست کے بغیر آئین و قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ریاست ہوگی توسیاست ہوگی ۔پاکستان کی بقاء اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں یہ جنگ ہر قیمت پر جیتنی ہے اور پاک سرزمین کو امن اور انسانیت کے دشمنوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنا ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جڑواں شہروں کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے لاہور سے گرفتار کئے گئے داعش کمانڈر یوسف السلفی کے انکشافات پر شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت اورقانون نافذکرنیوالے اداروں سے مطالبہ کیاکہ یوسف السلفی کے انکشافات کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے۔سانحہ پشاور کے ننھے شہیدوں نے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف متحد کردیاہے،جب تک طالبان کے حامیوں، ہمدردوں اور سرپرستوں کیفرکردارتک نہیں پہنچایاجائے گاسانحہ پشاورکے ننھے شہیدوں کی روحوں کو سکون نہیں ملے گا۔پوری قوم دہشت گردوں کو کچلنے کیلئے متحد اور پرعزم ہے۔کسی کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس اتفاق رائے کو سبوتاژکرنیکی کوشش کرے۔ انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے اورپاکستان کو ایک بار پھر امن وسلامتی کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.