اوکاڑہ، کسانوں کامطالبا ت کے حق میں ڈی سی اوآفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

پیر 2 فروری 2015 17:47

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) اوکاڑہ کے کسانوں نے اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسان دا حق ایتھے رکھ کی سیریز کا پہلا احتجاج کرتے ہوئے عبداللہ شوگر مل جو ایک بہت بڑا مافیا ہے کہ خلاف DCO دفتر اوکاڑہ کے باہر احتجاجی کیمپ کا آغاز کردیا اوکاڑہ میں موجود مل مافیا نے کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے عبداللہ شوگر مل نے کسانوں سے تقریباً 32 کروڑ پر کی ادائیگی روک رکھی ہے شوگر مل انتظامیہ گنے کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کرتے ہیں گارڈز کے ذریعے دھکے دئے جاتے ہیں ضلعی انتظامیہ کا رویہ اس حوالے سے بہت خطرناک ہے کسانوں کی بار بار کی درخواستوں پر ضلعی انتظامیہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اسی طرح بابا فرید شوگر مل بھی کسانوں کے کروڑوں روپے دبائے ہوئے ہے کسان مجبور ہو چکے ہیں کہ اپنے حقوق کے حصول کیلئے پر امن جدوجہد کا آغاز کریں اسی سلسلے میں کسانوں نے DCO اوکاڑہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیمپ کا آغاز کردیا ہے کسان بورڈ کے ڈویژنل صدر چوہدری شوکت علی ایڈووکیٹ نے احتجاجی کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حجرہ شاہ مقیم کے کسانوں کے ساتھ ہمارا تعاون جاری رہے گا اور اگر کسانوں کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاجی کیمپ میں روز بروز کسانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جائے گا اور اگر ضلعی انتظامیہ پر اسی طرح بے حسی کا مظاہرہ کرتی رہی تو ڈویژنل بھر کے تمام کسان اپنے متاثرہ بھائیوں کی امداد کیلئے احتجاج میں شامل ہو جائینگے میاں جلیل احمدجوئیہ کوارڈینیٹر کسان بورڈ ضلع اوکاڑہ نے احتجاجی مظاہرین کے ہمراہ میاں خالد پرویز چیئر مین کسان بورڈ ضلع اوکاڑہ ، مبشر نواز ،کسان بورڈ تحصیل دیپالپور ، حافظ محمد ارشد سینئر نائب صدر ، منظور بھٹہ صدر حجرہ شاہ مقیم خطاب کیا اور اعلان کیا کہ کسان بورڈ ضلع اوکاڑہ کی تمام تنظیم متاثرین کے ساتھ ہے اور اگر ضلعی انتظامیہ نے اپنی بے حسی چھوڑ کر متاثرین کو انکے گنے کی قیمت نہ دلوائی تو کسان بورڈ ضلع اوکاڑہ کے تمام ورکرز ان کے احتجاج میں شریک ہو جائیں گے ، کسانوں نے اپنے کھانے کیلئے دیگیں پکوانا شروع کردیں معززین شہر اور بار عہدیداران ، انجمن تاجران، اور میڈیا گروپ کے نمائندوں نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور اس پرامن جدوجہد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔