تعلیم کے لیے نجی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں، ڈاکٹر منصوب صدیقی،
آفاق حکومتوں کے کرنے کا کام کر رہا ہے، آفاق کے پرنسپل کنونشن سے شاہد وارثی، محمد پرویز اور دیگر کا خطاب
بدھ 4 فروری 2015 22:39
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی (آفاق) سینٹرل ، ویسٹ ریجن کے زیر اہتمام اسکول پرنسپل کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی کے اضلاع وسطی اور غربی کیایک ہزار اسکول پرنسپل نے شرکت کی۔ جس میں آفاق کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد وارثی نے لیکچر دیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکول سندھ ڈاکٹرمنصوب حسین صدیقی، ریجنل ہیڈ آفاق سینٹرل ریجن محمد پرویز اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری عبد الغفار عمر نے بھی خطاب کیا۔
ڈاکٹر منصوب صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے نجی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ بدقسمتی سے حکومتی سطح پرتعلیم کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے، ماضی میں بھی تعلیم کے ساتھ اچھا سلوک نہ رہا، حکمران اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق تعلیم کومختلف نظریوں سے پیش کرتے رہے۔(جاری ہے)
آفاق تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
آفاق کی تحقیق نے ہمیں اس بات پر سوچنے کے لیے مجبور کردیاہے کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں۔ آفاق حکومتوں کے کرنے کا کام کر رہا ہے۔ آفاق کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد وارثی نے اپنے لیکچر میں کہا کہ اس وقت شعبہ تعلیم بھی ایک صنعت کا روپ اختیار کرچکا ہے۔ تعلیم کے میدان میں مسابقت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لیے اسکول کے مالکان اور پرنسپلز کو چاہیے کہ وہ بھی اپنی تیاری مکمل کرلیں، مستقبل میں اس شعبے میں وہی رہے گا جو اپنا لوہا منوا نے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ آفاق کے ریجنل ہیڈ محمد پرویز نے کہا کہ تعلیم کے لیے اسکول اور آفاق مل کر کام کر رہے ہیں، اس وقت آفاق اسکول کی ضرورت بن چکا ہے، آفاق ہی وہ واحد ادارہ ہے جہاں اسکول کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.