راحت علی اور ناصر جمشید ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے پرعزم
پیر 9 فروری 2015 15:07
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09فروی 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2015ء کے سکواڈ میں شامل کئے جانے والے دونوں کھلاڑی راحت علی اور ناصر جمشید نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ورلڈ کپ میں اپنی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر راحت علی نے کہا کہ میری پہلی کوشش ہوگی کہ میں ٹاپ لیول کے بیٹسمینوں کو کم از کم رنز پر آؤٹ کروں اور پوری کوشش ہوگی کہ سو فیصد رزلٹ دے سکوں ۔
انہوں نے کہا کہ میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے کیونکہ میں اس سے پہلے انٹرنیشنل ون ڈے کھیل چکا ہوں اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلنے کیلئے پراعتماد ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سادہ منصوبہ بندی کی ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرسکوں ناصر جمشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح میں ماضی میں بھارت کیخلاف پرفارمنس دی تھی اسی طرح ورلڈ کپ میں بھی پرفارمنس دوں جس میچ میں موقع ملے گا اس کو آخری میچ سمجھ کر کھیلوں گا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.