ورلڈ کپ سے قبل دھونی مشکل میں
بدھ 11 فروری 2015 17:21
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11فروری 2015ء)ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں اپنی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ترتیب دینے کا چیلنج درپیش ہے۔ اورلڈ کپ میں باؤلنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سوال پر دھونی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور انہوں نے کہا کہ ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
دھونی الیون نے افغانستان کے خلاف میچ میں 153 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن وہ کمزور افغان بیٹنگ کو آل آؤٹ نہ کر سکے۔ دھونی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رویندرا جدیجا اور روی چندرہ ایشون اپنے 10 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کریں لیکن میں پانچ باؤلرز استعمال کرنا چاہتا ہوں اور مجھے سریش رائنا کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ شروع ہونے سے قبل باؤلرز اور بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دھونی نے اپنی موجودہ فارم کے حوالے سے بھی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹ پریکٹس میں ٹھیک ٹھاک بیٹنگ کر لیتا ہوں لیکن گراؤنڈ میں کارکردگی نہیں دکھا پا رہا، لیکن کریز پر کچھ وقت گزارنے سے مجھے کافی مدد ملے گی۔ اس موقع پر دھونی نے اجنکیا راہانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر ہم ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کا جائزہ لیں تو پنچ نمبر کا بلے باز بہت اہم ہوتا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.