بی کلاس اداکاراؤں کا ممنوعہ قوت بخش ادویات اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کا انکشاف

ہفتہ 14 فروری 2015 11:50

بی کلاس اداکاراؤں کا ممنوعہ قوت بخش ادویات اور نشہ آور اشیاء کے استعمال ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء) تھیٹر میں کام کرنے والی بی کلاس اداکاراؤں کا ممنوعہ قوت بخش ادویات اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھیٹر سے تعلق رکھنے والی بی کلاس اداکارائیں اپنی پرفارمنس میں جان پیدا کرنے کے لئے مختلف ممنوعہ اقسام کی قوت بخش ادویات اور نشہ آور اشیاء کا کثرت سے استعمال کر تی ہیں ۔ دو درجن سے زائد اداکارائیں سپر سٹار اداکاراؤں کے مقابلے میں مختلف ممنوعہ ادویات کا استعمال کرنے کے ساتھ نشے کی لت میں بھی مبتلا ہو چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی کلاس اداکارائیں مخصوص نشہ کر کے اسٹیج پر پرفارم کرتی ہیں تاکہ شائقین ڈرامہ کی توجہ حاصل کی جا سکے ۔