نوشہرہ، میگا سٹی منصوبہ پی کے 16کے عوام کیلئے عوام دشمن منصوبہ ہے ،کسی صورت سیکشن فور تسلیم نہیں کرتے ،پرویز احمد خان

ہفتہ 14 فروری 2015 17:32

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروی 2015ء)سابق ایم پی اے اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما پرویز احمد خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ میگا سٹی منصوبہ پی کے 16کے عوام کیلئے عوام دشمن منصوبہ ہے اور ہم کسی صورت سیکشن فور تسلیم نہیں کرتے اور عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں عوام کے مفاد کی خاطر اس منصوبے کو ختم کیاگیا تھا کیونکہ اس سے سینکڑوں افراد متاثر ہونے کا خدشہ تھا اور یہ زمین زرعی زمین ہے جس پر کسان کاشت کرتے ہیں اور حکومتی خزانے کو فائدہ پہنچتا ہے موجودہ صوبائی حکومت نے دوبارہ مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کی ہے جس کو عوام نے مسترد کردیا ہے پی کے 16کے عوام نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو اگر کامیاب کرایا ہوتا تو ان کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا عوام دشمن منصوبے کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشہرہ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زیر کاشت زمینوں پر سیکشن فور لگانا عوام اور کسانوں کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ قیمتی زمینوں کو اونے پونے داموں خریدنے کیلئے حکومت نے مذموم منصوبہ بنایا ہے اور اس منصوبے کو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرے گے انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابات کے دوران تبدیلی کے نعرے پر ووٹ دیکر اپنے پاوٴں پر خود کلہاڑی ماری انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ حکومت نے اس عوام دشمن منصوبے کو پس پشت ڈال دیاتھا کیونکہ اس منصوبے کے خلاف عوام نے سڑکوں پر آکر اپنے حق کیلئے آواز بلندکیاتھا جس پر سابقہ صوبائی حکومت نے فوری طورپر مذکورہ میگا سٹی پر کام بندکردیاتھا انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو اگر بند نہ کیاگیا تو ہم دوبارہ سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گے کسی بھی نقصان کی صورت میں صوبائی حکومت زمہ دار ہوگی۔