جنرل ہسپتال میں 18 فروری کو دو روزہ سائنٹفک سمپوزیم شروع ہوگا‘ طبی ماہرین خصوصی لیکچرز اور تحقیقی مقالے پیش کرینگے
اتوار 15 فروری 2015 16:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں 18 فروری کو دو روزہ سائنٹفک سمپوزیم شروع ہو رہا ہے جس میں طبی ماہرین خصوصی لیکچرز اور تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ اس موقع پر مختلف امراض کے بارے میں شعور پیدا کرنے کیلئے پوسٹرز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان پرنسپل پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کیا۔
پروفیسر انجم حبیب نے کہا کہ دو روزہ سائنٹفک سمپوزیم نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت اور ذہن سازی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ سمپوزیم نوجوان ڈاکٹرز کے نالج کو اپ ڈیٹ کرے گا اور طب کے میدان میں تحقیق اور جدید زمانے کی بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں نئی راہیں متعین کرے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں انسان نے ہر شعبہ زندگی میں ترقی کی ہے وہاں میڈیکل سائنس میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے اور تحقیق کے ذریعے ناقابل علاج بیماریوں کا علاج ڈھونڈا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ان اقوام نے ترقی کی ہے جنہوں نے جستجو اور تحقیق کے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ طب سے وابستہ افراد کی علم کی پیاس کبھی نہیں بجھنی چاہئیے کیونکہ دکھی انسانیت کو بیماریوں سے بچانے کا یہی راستہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
جلد رجسٹریشن کرائیں،10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
-
مشن اہلسنت کو ثبو تاژ کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں،ثروت اعجاز قادری
-
پنجاب میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو بند کرنے کا فیصلہ
-
یو ایس ایڈ کا پاکستان کے دیہی علاقوں میں کلین انرجی کے منصوبے کا آغاز
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.