مینٹل ہسپتال میں 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ منشیات کے عادی مریضوں کے علاج کیلئے قائم
بدھ 18 فروری 2015 15:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کو علاج معالجے سے ٹھیک کرکے معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو گرانٹ فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں غیرسرکاری اداروں اور این جی اوز کو بھرپور تعاون فراہم کیاجا رہا ہے،دماغی امراض کے اداروں اور ہسپتالوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جارہے ہیں،حکومت کی ترجیح تعلیم اور صحت ہیں اور ان کے لئے حکومت نے بجٹ کا بڑا حصہ مختص کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں اپنے مذہب سے راہنمائی اور ثقافتی روایات پر عمل کرتے ہوئے مشترکہ خاندانی نظام کو فروغ دینا چاہیے تاکہ خصوصی افراد کا گھر کے دوسرے لوگ خیال رکھ سکیں کیونکہ ایسے افراد اپنا خود خیال نہیں رکھ سکتے ۔(جاری ہے)
غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسے افراد و ادارے قوم کا اثاثہ ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے وسائل کا ایک بڑا حصہ بیماروں خصوصاً دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کے لئے مختص کر رکھا ہے ۔
ا نہوں نے کہا کہ 4- ارب روپے سے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء بھی کیا جارہا ہے جس سے کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے- انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کو صحت کی معیاری سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لئے 8-ارب75 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماں و بچوں کی صحت اور ادویات کی فراہمی کے ایک منصوبہ کے لئے 1 - ارب 80 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں- انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے 17 ارب روپے کی کثیر رقم فراہم کی گئی ہے تاکہ ایسے منصوبوں کے ذریعے عوام کو علاج ومعالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا کہ دماغی امراض کے علاج معالجہ کے ادارے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں موجودہ حکومت نے نیا جدید ایمرجنسی بلاک تعمیر کیا ہے جس میں ماڈرن تشخیصی سنٹر، پیتھالوجی لیب، میڈیکل آلات، ریڈیالوجی، الٹرا سونو گرافی ، سی ٹی سکین اور ای ای جی کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں جبکہ تمام مریضوں کو مکمل صحت یات ہونے تک بلا معاوضہ ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ منشیات کے عادی مریضوں کے علاج کے لئے قائم کیاہے اور منشیات کے عادی مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ انہیں صحت یاب کر کے معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.