اٹھارہ ہزاری‘ بارات کے واپس جاتے ہوئے کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے 3معصوم بچے زندہ جل گئے،
6 افراد جھلسنے سے شدید زخمی ‘3کی حالت نازک
بدھ 18 فروری 2015 23:14
اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18فروری۔2015ء) تھانہ گڑھ مہاراجہ ضلع جھنگ کے علاقے میں بارات سے واپس جاتے ہوئے کیری ڈبہ میں آگ لگنے سے تین معصوم بچے زندہ جل گئے جبکہ چھ افراد جھلس جانے سے شدید زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقہ کوٹ مپال میں ماچھی وال پل سے بارات آئی ہوئی تھی بارات تقریبا 12بجے رات کے بعد واپس جا رہی تھی کہ گاگن والی پل پر بارات میں شامل ایک کیری ڈبہ میں پٹرول لیک ہونے پر اچانک آگ لگ گئی آگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر تین معصوم بچے جن میں 4سالہ بچی غلام زہرہ،5سالہ گڑیا اور 3سالہ بچہ ذکر عباس جل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو خواتین اوردو بچوں سمیت چھ افرادطاہرہ بی بی،آسیہ بی بی،اظہر حسین،الطاف حسین ، حسن عباس،قائف علی شدید زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال رورل ہیلتھ سنٹر گڑھ مہاراجہ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی جہاں سے 6سالہ حسن عباس5سالہ قائف علی40سالہ الطاف حسین کو تشویشناک حالت کے باعث الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے جاں بحق ہونیوالے بچے مقامی شیعہ ذاکر اقبال حسین کے ہیں جو کہ خود گاڑی چلا رہا تھا جبکہ زخمیوں میں ان کے بھائی بھتیجے ،بیوی اور بھابی شامل ہے واقعہ احمد پور لنک روڈ جہاں پر ٹریفک عام طور پر رات کو بند ہو جاتی ہے پر ہوا واقعہ کے بعد خوشیوں بھرا گھر اچانک سوگ و غم میں تبدیل ہو گیا تینوں کم سن بچوں کی میتیں گزشتہ روز اٹھائی گئیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی بچوں کو نماز جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.