24گھنٹے میں تمام وارڈنز کو اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پیلٹس نمونہ کے مطابق لگانے کی ہدایت ،
ڈی ایس پیز اورانچارج سیکٹرز خلاف ورزی کرنے والوں کی سپیشل رپورٹ مرتب کرکے ارسال کریں‘سی ٹی اوطیب حفیظ چیمہ
جمعرات 19 فروری 2015 19:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء ) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ وارڈنز فوری طور پر اپنی اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کو نمونہ کے مطابق لگائیں۔انہوں نے ڈی ایس پیز اور انچارج سیکٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے سیکٹرز کے وارڈنز کی گاڑیوں کو چیک کریں ۔
(جاری ہے)
بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں رکھنے والے وارڈنز کی سپیشل رپورٹس مرتب کرکے24گھنٹے میں دفتر ارسال کریں،خلاف ورزی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
سی ٹی او نے کہا کہ شہر بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہوکر کو عوام کیلئے قانون پسند اور قانون کی پاسداری کرنے والی فورس کا تاثر قائم کرنا چاہےئے۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی وہ اپنے زیر استعمال موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کو قانون کے مطابق لگوائیں ،خلاف ورزی کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (AI) کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنی کردی
-
شعبہ صحت میں 145 ارب روپے کی لاگت سے 7 میگا پراجیکٹ زیر تکمیل ہیں: مریم اورنگزیب
-
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
-
سیکرٹری داخلہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا،اہلیہ پرویز الہی
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے
-
وزیراعلٰی کا مری ہسپتال پراجیکٹ کو سابق دور میں 4 ارب روپے نقصان پہنچانے پر کارروائی کا فیصلہ
-
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے جائزے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
-
موبائل کمپنیاں پانچ لاکھ سمیں بلاک کرنے پر آمادہ، مہلت مانگ لی
-
رفح پر اسرائیلی حملوں کے خوف سے لوگ ’علاج معالجہ سے گریزاں‘
-
جس نے ہمیں انتشاری ٹولہ کہا ہم ان سے کہتے آپ معافی مانگیں
-
آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے پر35 فیصد ٹیکس کی تجویزدیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.