ورلڈکپ میں انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے ہراکر بالاخرفتح کا مزہ چکھ لیا
پیر 23 فروری 2015 11:59
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء)ورلڈکپ میں انگلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو 119 رنز سے ہراکر بالاخرفتح کا مزہ چکھ لیا، انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، معین علی کی 107 گیندوں پر 128 رنز کی شاندار اننگز،ای این بیل کی نصف سنچری،سکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں،سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 184 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی،کیل کوٹزر سب سے زیادہ 71 رنز بنا کر نمایاں، سٹیون فن نے 3وکٹیں حاصل کیں، آل راوٴنڈر معین علی کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
پیر کو یہاں ہیگلے اوول گراوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔(جاری ہے)
انگلش ٹیم کے اوپننگ بلے باز معین علی نے 107 گیندوں پر 128 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اسکاٹ لینڈ کے بولروں کے پسینے چھڑا دیئے جب کہ این بیل نے 85 گیندوں میں 54 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں گیری بیلینس 10، جوئے روٹ ایک، کپتان اوئن مورگن 46، جیمز ٹیلر 17، جو بٹلر 24 اور کرس ووکس ایک رن بنا کر پویلین لوٹے۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جوش ڈیوی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ آئی این وارڈلا، الیسڈیئر ایونس، ماجد حق اور رشی بیرنگٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔جواب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 184 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔اوپننگ بلے باز کیل کوٹزر سب سے زیادہ 71 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان پرسٹن مومسن نے 26،، میتھیوز کروس 23، ماجد حق 15 اور فریڈی کولیمن 7 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے سٹیون اسمتھ نے 3، معین علی، جیمس انڈریسن اور کرس ووکس نے 2،2 جب کہ جوئے روٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے آل راوٴنڈر معین علی کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.