ٹیکس نظام کو جدید اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے،ٹیکس گزاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے‘ چیئرمین پیاف
پیر 23 فروری 2015 17:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ(پیاف) کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے ا یف بی آرسے ٹیکس تنازعات کے خاتمہ کے لئے اپنے طر یقہ کار کو جدید کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کاروباری برادری کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ ٹیکس معاملات کے لئے صنعت کاروں اور تاجروں کو عدالتوں کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے اور اپنے کام سے ہٹ کر غیر ضروری کاموں میں وقت کا ضیاع ہوتا ہے ۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس گزاروں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جائے۔ ملک طاہر جاوید نے ایف ۔بی۔ آر کی جانب سے ٹیکس چوری ، ریفنڈ ، یا دیگر بے قاعدگیوں کے نوٹیسز کے بعد متعلقہ ادارے معاملات طے کرنے کی بجائے عدالتوں میں چلے جاتے ہیں جہاں ایف ۔(جاری ہے)
بی۔آر کی دستایزات میں معمولی غلطیوں کی وجہ سے وہ کیس جیت جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ، عام آدمی اور کاروباری طبقہ کے لئے آسانی پیدا کرنے اور ملکی معاشی نمو میں تیزی لانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔
ملک طاہر جاوید نے کہا کہ جو حضرات ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس نہ لگائے بلکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کو پہلے ہی پیداواری لاگت زائد ہونے کے باعث ملکی مصنوعات کو عالمی سطح پرچیلنجز کا سامنا ہے لہذا کاروباری برادری کو ٹیکس معاملات میں بے جا پریشان نہ کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
قومی شاہراہ پرمسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت دو افرادجاں بحق
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست: سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.