پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین الپائن سکی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل جنوبی کوریا روانہ ہو گی

جمعہ 27 فروری 2015 11:47

پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین الپائن سکی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل جنوبی ..

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015)پانچ رکنی قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ایشین الپائن سکی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے کل ہفتہ کو جنوبی کوریا روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

سکی فیڈریشن آف پاکستان کے ترجمان عبید الرحمان کے مطابق پانچ رکنی قومی ٹیم ایشین الپائن سکی چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ہفتہ کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے جنوبی کوریا روانہ ہو گی اور میگا چمپئن شپ میں شرکت کے بعد 6 مارچ کو واپس وطن لوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم دو مرد اور دو خواتین سکائرز پر مشتمل ہے، مینز ایونٹ میں اولمپین محمد کریم اور انٹرنیشنل سکائر میر نواز ‘ خواتین ایونٹ میں آمنہ ولی اور فاطمہ سہیل ملک کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی، فلائٹ لیفٹیننٹ فراز بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔