ضلع اٹک میں زیتون کے درخت کی شجرکاری کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے
پیر 2 مارچ 2015 15:16
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء)ضلع اٹک میں زیتون کے درخت کی شجرکاری کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں محکمہ جنگلات مکمل تعاون کرے گا۔ جن دیہات میں زیتون کی شجرکاری کی جائے گی ان دیہات کے سروے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ بات ڈی سی او اٹک چودھری حبیب اللہ نے زیتون شجرکاری کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز ،ای ڈی او ایگریکلچر اٹک ڈاکٹر فیض کریم ، اسسٹنٹ باٹونسٹ چکوال ندیم احمدبھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں زیتون کی شجرکاری سے متعلق ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ تحصیل حضرو، اٹک اور حسن ابدال کے تیس دیہات میں زیتون کی شجرکاری کی جائے گی ۔(جاری ہے)
تحصیل حضرو کے گاوٴں مومن پور، شاہ پور، یاسین، بہبودی، پانڈک۔
ولیہ، شادی خان، ملہو، تحصیل اٹک کے موضوعات ڈھیری لگال، بوڑا، چھوئی گڑیالہ، حاجی شاہ، ڈھیر ، تحصیل فتح جنگ میں جوہڑ، گلیال، بھلوٹ ، جعفر، نیکہ، لانیوالہ، بھہلوٹ، جنڈیال، ملال ،ڈھوک خمرہ، ڈھوک بلوچ ،تحصیل حسن ابدال میں پنڈ ملی، پتھر گڑھ، بفاہد، غرشین، کٹاریاں اور کوٹلی میں زیتون کے درخت لگائے جائیں گے۔اس سلسلے میں نو مارچ کو صبح ساڑھے نو بجے ڈی سی او آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔ ڈ ی سی او اٹک نے ہدایت کی کہ وہ اجلاس سے قبل تمام کاروائی مکمل کی جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
-
امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.