واپڈا نجکاری کے خلاف چکوال سرکل کے ملازمین سراپہ احتجاج بن گئے ،تمام دفاتر میں تالہ بندی،صارفین کو مشکلا ت کا سامنا
بدھ 4 مارچ 2015 17:39
چکوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04مارچ۔2015ء ) واپڈا کی نجکاری کے خلاف چکوال سرکل کے ملازمین سراپہ احتجاج بن گئے اور بدھ کے روز پورے سرکل میں واپڈا کے تمام دفاتر میں تالہ بندی رہی جس کی وجہ سے واپڈا کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔
(جاری ہے)
واپڈا کے ملازمین نے واپڈا کمپلیکس چکوال سے ریسکیو15چکوال تک احتجاجی ریلی نکالی اور وہ واپڈا کی نجکاری نامنظور ، نامنظور کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
ریلی کی قیادت عبدالقیوم تنولی زون سیکرٹری جنرل، پیر سرفراز اور مسعود اختر نے کی۔ ریسکیو15پر ریلی ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور واپڈا کی نجکاری فوری طور پر ختم کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جائے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.