میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تو میں اسکا سامنا کروں گا،میرجان محمد جمالی
جمعرات 5 مارچ 2015 16:09
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اسپیکر میرجان محمدجمالی نے کہا ہے کہ اگر میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوئی تو میں اسکا سامنا کروں گا اصولوں پر میں نے کبھی بھی سودے بازی نہیں کی ہے اور نہ ہی آئندہ کروں گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
میر جان محمد جمالی نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں میری بیٹی حصہ لے رہی ہے اور کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ با اصول ارکان اسمبلی اپنا ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق استعمال کرینگے میں اور میری ہمشیرہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے اور وہ اپنی بیٹی کے حق میں دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آگے چل کر ایک نیا اتحاد بنایا جائے گا کیونکہ اس وقت جو صورتحال سامنے آئی ہے اس سے اندازہ ہوا ہے کہ مرکزی قیادت ہمیں نظرانداز کررہی ہے اس لئے ہم آپس میں رابطے کر رہے ہیں تاکہ علاقائی سطح پر اتحاد قائم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں پر اسکے اپنے رسم و رواج ہیں اور ہم اپنے رسم و رواج پرقائم ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.