آصف زر داری کے خلاف ایس جی ایس او ر کوٹیکنا ریفرنسز کیس عدالت نے دستاویزات کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
جمعہ 6 مارچ 2015 00:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں اصل دستاویزات کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ پر نیب سے (آج )جمعہ تک جواب طلب کر لیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو عدالت نے سماعت کی تو نیب ریفرنسز میں اصل دستاویزات کی گمشدگی سے متعلق رجسٹرار احتساب عدالت کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ نیب نے ریفرنس داخل کراتے وقت اصل دستاویزات رجسٹرار آفس میں جمع ہی نہیں کرائیں۔
ریفرنسز ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے بعد اٹک قلعے، راولپنڈی اور اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کے ججز نے ریکارڈ کے حصول کیلئے متعدد بار نیب کو ہدایات جاری کیں پراسیکیوشن کو ایک بار پھر صورتحال واضح کرنے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں احتساب عدالت نے نیب سے رجسٹرار آفس کی رپورٹ پر آج (جمعہ) تک جواب طلب کر لیا۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.