امریکی عدالت نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے ‘ نصر اللہ خٹک
فیصلے کے خلاف ایپل دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ‘امریکی میں مجرم قرار پانے والے عابد نصیر کے والد کی گفتگو
جمعہ 6 مارچ 2015 12:39
واشنگٹن /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)امریکی عدالت کی طرف سے برطانیہ میں القاعدہ کا سیل چلانے اور مانچسٹر اور نیویارک میں حملے کرنے کے الزامات کے تحت سزا پا نے والے پاکستانی طالب علم عابد نصیر کے والد نصر اللہ خٹک نے کہا ہے کہ امریکی عدالت نے ان کے بیٹے کے خلاف فیصلہ سناتے وقت انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا بلکہ بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے سزا سنائی گئی ‘فیصلے کے خلاف ایپل دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے نصر اللہ خٹک نے کہا کہ انھیں یقین نہیں تھا کہ ان کے بیٹے کو سزا ہوگی کیونکہ برطانیہ میں بھی ان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا فیصلہ آنے کے بعد ان کے اپنے بیٹے عابد سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، ان کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ ان کا حوصلہ بڑا بلند ہے بلکہ وہ مجھے تسلیاں دے رہا تھا۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ عابد نے مجھے کہا کہ بابا فکر نہ کریں میں اس سزا کے خلاف اپیل کروں گا اور بہت جلد رہا ہوجاوٴں گا۔
نصر اللہ خٹک نے کہا کہ انھیں اس فیصلے پر کوئی رنجیدگی نہیں بلکہ وہ اور ان کا خاندان صبر سے کام لیں گے کیونکہ شاید یہی اللہ کو منظور تھا۔انھوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے جس بنیاد پر فیصلہ دیاگیا ہے اس میں انصاف کو تقاضوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد پیش کئے گئے ہیں ان کے مطابق وہ اور ان کے خاندان کے تمام افراد کا حوصلہ بدستور برقرار ہیں اور اس فیصلے کے خلاف امریکی عدالت میں بہت جلد اپیل دائر کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.