قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 28مارچ سے شروع ہو گی
سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی
اتوار 8 مارچ 2015 13:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مدثر آرائیں نے بتایا کہ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی این اے 14 ویں قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ 2015 حمیدی ہال ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اسلام آباد میں 28 سے31مارچ تک منعقد ہو گی جس میں الحاق شدہ یونٹ آرمی، نیوی، ائیرفورس، پولیس، واپڈا، ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، فاٹا، اسلام آباد ، آزاد کشمیر، لمس یونیورسٹی ، لاہور گرامر اسکول کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔
سندھ کی خواتین نیٹ بال ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید شہریارعلی نے جیتنے والی ٹیموں کے لئیے ایک لاکھ روپے کے کیش پرائزکا اعلان کیا ہے اور اسکے علاوہ آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے ٹیموں کو ٹی اے، ڈی اے اور ٹرافی، میڈلز، سرٹیفیکٹ ، شیلڈ ودیگر انعامات بھی دےئے جائیں گے۔(جاری ہے)
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر اور آئی جی پولیس گلگت کیپٹن ظفر اقبال اعوان نے قومی خواتین نیٹ بال چیمپین شپ کیلئے رولز اینڈ ٹیکنکل کا اعلان کردیا ہے جس میں ملک سمین خان کو چےئرمین، ممبران میں مدثر آرائیں، میجر سیلم، محمد رضوان، اعجازالحق، سید توقیر احمد، نادیہ چمکنی اور مقبول احمد شامل ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ امپائرزو ٹیکنیکل آفیشلز کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جن میں سعد نواز، خالد پرویز، یاسرجاوید، انوار احمد، شاہد امین، جمال الدین، ارشد خان، شاریہ یوسف، عظمہ وقار، طیبہ بٹ، زلے ارم،عدنان غوری، فرحان علی، سہیل احمد، عائشہ رزاق اور عروج سعید شامل ہیں۔
ٹیم مینجرز میٹنگ 27 مارچ کو حمیدی ہال میں ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.