ورلڈ کپ میں چھکے چھڑانے والے اے بی ڈی ویلیئرز گلوکار بھی نکلے
پیر 9 مارچ 2015 12:08
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)ورلڈ کپ میں چھکے چھڑانے والے اے بی ڈی ویلیئرز گلوکار بھی نکلے۔بیٹنگ اور باؤلنگ میں صلاحیتیں دکھانے والے کرکٹر کو آل راوٴنڈر کہا جاتا ہے لیکن زندگی کے مختلف شعبوں میں پرفارم کرنے والے کھلاڑی اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں چھکے چھڑانے والے اے بی ڈویلیئرز، کرس گیل اور ویرات کوہلی موسیقی کے سروں پر نچانے کا بھی کام کرتے ہیں۔
کرکٹ جیسے تھکا دینے والے کھیل میں شہرت رکھنے والے کھلاڑی موسیقی کا بھی فن جانتے ہیں۔ ریکارڈ ففٹی اور سنچری جڑنے والے اے بی ڈویلیئرز کا تو اپنا میوزک بینڈ ہے۔ جنوبی افریقی کپتان کرکٹ کے علاوہ ہاکی، رگبی، گالف اور رگبی کی طرح انگریزی ہی نہیں بلکہ ہندی میں گانا گانے کا بھی کارنامہ دکھا چکے ہیں۔(جاری ہے)
زمبابوے کے خلاف چھکے چھڑا دینے والی اننگز کھیلنے والے کرس گیل بھی دلوں کے تار بجانے کا شوق ہے۔
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سر بکھیرنا جانتے ہیں تو بلے باز ویرات کوہلی بھی اپنی آواز کا جادو جگا کر فارغ وقت میں دل بہلاتے ہیں۔ سری لنکن آف سپنر سنینائیکے کے پاس بیٹسمین کو گھما دینے اور پرستاروں کو نچانے کا فن بھی ہے۔ یوں تو کرکٹرز کی ایک لمبی فہرست ہے جو بیٹ بال کے علاوہ سروں کے تال میل پر بھی عبور رکھتے ہیں جن میں بریٹ لی، ہربھجن سنگھ، گریم سوان اور ڈیوائن براوو خاص مشہور ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.