وزیر اعلیٰ شہبا زشریف کے رائے ونڈ کی عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے ہونگے محمد اکرام گجر ،
قبرستان کی اراضی کو قبضہ گروپ سے واگزار کروانے کا عمل جلد شروع ہو جائیگا ‘ مسلم لیگی رہنماؤں کی گفتگو
ہفتہ 14 مارچ 2015 23:05
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مسلم لیگی رہنما چودھری محمد اکرم گجر ،رانا خضر حیات خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبا زشریف کے رائے ونڈ کی عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے ہونگے ، قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنیوالے افراد خوف خدا کریں ،محلہ کوٹ فضل آباد کے معززین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکو والی جھلار قبرستان کی نشاندہی کا عمل آئندہ ہفتے تک مکمل ہو جائیگا ،مذکورہ قبرستان کے علاوہ شہر کے دیگر قبرستانوں کی چار دیواری اور روشنی کے مناسب انتظام کیلئے اقبال ٹاؤن انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے ۔
قبرستان کی اراضی کو قبضہ گروپ سے واگزار کروانے کا عمل جلد شروع ہو جائیگا چودھری اکرم گجر نے کہا کہ رائے ونڈ میں اربوں روپے کی فنڈز خرچ ہونے سے شہرکی حالت بدل جائیگی عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا منتخب عوامی نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا ز شریف کے ویژ ن کے مطابق رائے ونڈ کو مثالی شہر بنایا جار ہا ہے تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ گروپ کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ریلوئے کالونی اور خان کالونی سمیت سرور حیات کالونی کے رہائشی ہزاروں گھروں کو آج پینے کے پانی کی فراہمی شروع ہو جائیگی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.