سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کی خدمات ہمیشہ جاری رکھے گی ، دونوں ملک محبت ، اخوت اور بھائی چارے کے گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ، سعودی سفیرجاسم الخالدی کی مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمال ناصر سے ملاقات میں گفتگو
پیر 16 مارچ 2015 19:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) سعودی سفیرجاسم الخالدی نے کہاہے کہ سعودی حکومت پاکستانی بھائیوں کی خدمات ہمیشہ جاری رکھے گی ، سعودی عرب پاکستان میں فلاحی خدمات رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرصرف خدمت انسانیت کے پیش نظر جاری رکھے ہوئے ہے ۔ وہ پیر کو مسلم لیگ (ن) کے راہنما اور پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدرڈاکٹر جمال ناصر سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کے دورا ن گفتگو کررہے تھے ۔
اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے راہنما شرجیل میربھی ملاقات میں موجود تھے۔ سعودی سفیرنے اس موقع پر مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی بھلائی اور بہتری کے لئے خدمات جاری رہیں گی اور اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے سعودی عرب کیلئے پاکستان کی عوام کے خصوصی جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک محبت ، اخوت اور بھائی چارے کے گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دونوں ملکوں میں گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہو گا اور باہمی و تجارتی معاہدوں سے پاکستان میں اقتصادی ترقی اور عوامی خوشحالی کے منصوبے مکمل ہونگے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے پاکستان میں سعودی سفارت خانے میں سعودی سفیر کی طرف سے فلاحی سرگرمیوں اور سعودی حکومت کی طرف سے شاہ فیصل مسجد کی مرمت وتزئین کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی اور فراخدلانہ سعودی امداد کو بھی سراہا۔انہوں نے شاندار خدمات پر پاکستان کے عوام کی جانب سے سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔شرجیل میر نے کہاکہ سعودی عرب ایک بہترین دوست ہے اوراس نے ہمیشہ دوستی کا حق ادا کیا ہے سعودی حکومت اور عوام کی پاکستان کے لئے لامحدود خدمات ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور اپنے برادر اسلامی ملک کے ضرورتمند اور مستحق افراد کی ہر طرح مددکی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.