ورلڈ کپ گروپ میچوں میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک 16 وکٹیں لیکر کامیاب ترین باؤلرقرار
منگل 17 مارچ 2015 11:16
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) ورلڈ کپ گروپ میچوں میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک 16 وکٹیں لیکر کامیاب ترین باؤلرثابت ہوئے۔ محمدشامی،ٹرینٹ بولٹ اورجوش ڈیوی دوسرے نمبرپرہیں۔ پاکستان کے وہاب ریاض اورسہیل خان دس سے زائد وکٹیں لینے والے بولرزمیں شامل ہیں۔ورلڈکپ گروپ میچز میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے چھ میچوں میں آٹھ اعشاریہ پانچ کی بہترین اوسط سے سولہ وکٹیں لیں اور بہترین بولرثابت ہوئے۔
ان کی بہترین بولنگ اٹھائیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں ہے۔ تین بولرز نے پندرہ پندرہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جن میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ،بھارت کے محمدشامی اور اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی شامل ہیں۔ پاکستان کے وہاب ریاض اور ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر نے چودہ چودہ کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا اورکامیاب بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پررہے۔(جاری ہے)
جنوبی افریقا کے مورنی مورکل ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل وٹوری اور ٹم ساوتھی تیرہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاکر تیسرے کامیاب بولرز ہیں۔
ٹم ساوتھی نیتینتیس رنز کے عوض سات وکٹوں کی بہترین پرفارمنس بھی پیش کی۔ بھارت کے روی چندرن ایشون نے بارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان کے سہیل خان، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اورسری لنکا کے لاستھ مالنگا نے گیارہ وکٹیں حاصل کیں۔ پانچ بولرزانگلینڈ کے جیمز اینڈرسن، بھارت کے موہت شرما اور امیش یادو،افغانستان کے شاپورزردان اور زمبابوے کے ٹینڈائی چتارا نے دس کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دس یا زائد وکٹیں لینے والے اٹھارہ بولرز میں صرف تین اسپنرز ڈینیئل وٹوری، ایشون اورعمران طاہر شامل ہیں۔ بقیہ تمام فاسٹ بولرز ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.