افغان مہاجرین کو مرضی کے بغیر واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،آفتاب شیرپاؤ
منگل 17 مارچ 2015 17:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور پاک افغان فرینڈ شپ گروپ کے کنونیئر آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پارلیمانی قائدین اور افغان حکام کے مشترکہ فورم کے قیام کو ایک حوصلہ افزا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دونوں ممالک مزید قریب آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے پاک افغان امن جرگہ کی دوبارہ بحالی اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کے فیصلے کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو مرضی کے بغیر واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ بھی خوش آئند ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے ویزا سمیت دیگر پابندیوں میں نرمی سے دونوں ممالک کے مابین آمد و رفت کی سہولتوں میںآ سانیاں پیدا ہونگی اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر تعلقات اور باہمی تجارت کو فروغ ملے گا ۔(جاری ہے)
آفتاب شیرپاوٴ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں صدیوں سے تاریخی،ثقافتی ،تجارتی اور کاروباری مراسم موجود ہیں جس میں مزیدبہتری لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں امن افغانستان میں استحکام سے جڑا ہوا ہے لہذا دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ وقت کا تقاضا ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام امن کے ثمرات سے مستفید ہوکرتعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.