پاکستانی باؤلر فارم میں ہوں تو کسی بھی ٹیم کیلئے قابو کر نا آسان نہیں ‘ہسی
جمعرات 19 مارچ 2015 11:42
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)سابق آسٹریلوی بلے باز مائیکل ہسی نے کہا ہے کہ پاکستانی باؤلر فارم میں ہوں تو کسی بھی ٹیم کیلئے قابو کر نا آسان نہیں ‘ پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ‘ سرفراز احمد نڈر کھلاڑی ہیں ‘ آسٹریلوی ٹیم کو سو فیصد کار کر دگی دکھانا ہوگی ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت پاکستان کا اؤلنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، راحت علی، وہاب ریاض اور سہیل خان اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں اور وہ کوارٹر فائنل میں کینگروز بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں اسلئے آسٹریلیا کو ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ وہاب اچھے باؤلر ہیں اور 2011 ورلڈ کپ کے بعد انہوں نے اپنی پرفارمنس کو بہت بہتر کیا ہے، اس وقت وہ بہترین پیس اور سوئنگ گیندیں کراتے ہیں اسلئے کینگروز بلے بازوں کو انہیں محتاط انداز میں کھیلنا ہو گا۔ انہوں نے پاکستانی وکٹ کیپر سرفراز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نڈر پلیئر ہیں اور وہ پروٹیز اور آئرلینڈ کے خلاف میچ میں اپنی طاقت کو منوا چکے ہیں بلاشبہ ہماری ٹیم بھی متوازن ہے اور وہ پاکستان کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم اس کیلئے کھلاڑیوں کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.