ویسٹ انڈین ٹیم کوارٹرفائنل میں نیوزی لینڈکوہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے:برائن لارا/ اینڈی رابرٹس
جمعہ 20 مارچ 2015 14:35
ولنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء ) ویسٹ انڈیزکے سابق عظیم کھلاڑیوں برائن لارااوراینڈی رابرٹس کاکہناہے کہ ان کی ٹیم نیوزی لینڈکو کوارٹرفائنل میں شکست دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔
(جاری ہے)
برائن لاراکاکہناتھا کہ میری ٹیم کے ساتھ پوری وفاداری ہے اورپرامیدہوں کہ گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈکو باآسانی ہرادیں گے، لارانے کہاکہ ویسٹ انڈین ٹیم تکنیکی اعتبار سے نیوزی لینڈ سے بہترہے، لاراکو نیوزی لینڈکی ٹیم میں اسپیشلسٹ کی کمی نظرآرہی ہے،ان کاکہناتھا کہ ٹیم میں دنیش رام دین یا لینڈل سیمنزکی صورت میں تیسری پوزیشن کے لیے ٹیکنیکل بیٹسمین ہیں، لینڈل سیمنزٹیم کی نیاپارلگاسکتاہے اورلمبی اننگزکھیل سکتاہے، لارانے کہاکہ اگراس سوچ کے ساتھ میدان میں جائیں گے کہ نیوزی لینڈکو ہرایاجاسکتاہے تو یقیناآپ شکست دیں گے۔
سابق فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس کاکہناہے کہ ویسٹ انڈیزکو دباوٴ میں آنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دباوٴ میں آتے ہیں تو پوزیشن کمزورہوجاتی ہے اور اس کے لیے ہم مشہور ہیں کیونکہ کئی دفعہ ایساہواہے کہ ہم جیتے ہوئے میچ کو آخر میں ہارگئے، انھوں نے کہاکہ لڑکوں کو اپنے آپ پر اعتمادکرتے ہوئے اطمینان کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.