ڈی ایم سی ایسٹ میں صفائی ستھرائی کے کا مو ں میں تیز ی، موجود کچرا صاف کرکے جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کردیا گیا
جمعہ 20 مارچ 2015 22:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی نادر علی وسان نے سپرنٹینڈینگ انجینئر بلدیہ شرقی فضل محمود گل کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا ۔اس موقع پرایکسی این ایم اینڈ ای نثار سومرو، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن، و دیگر افسران موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر نادر علی وسان نے ضلع شر قی کے دونوں زونز گلشن اور جمشید ذونزکے علاقے شرف آباد،طارق روڈ،اللہ والی چورنگی تک صفائی مہم کے سلسلے میں ہونے والے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق " صاف و سر سبز سندھ، پر امن سندھ" مہم کے سلسلے میں صفائی ستھرائی،شجرکاری ، اسپرے ، لائٹس کی تنصیب و دورستگی کا کام جا ری ہیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نادر علی وسان نے صفائی، شجر کاری اور دیوار پر کلر کرکے صفائی مہم میں حصہ لیا جبکہ شہد ملت روڈ پر موجود کچرا کنڈیوں کی صفائی و ستھرائی کے کام کا بھی معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی وستھرائی عوام کی بنیادی ضرورت ہے جو انہیں یقینی طور پر فراہم کی جارہی ہے اور مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عوام کو مکمل ریلیف فراہم نہیں ہوگا۔
صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا ہماری پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام ماحول میں آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں ۔انہوں نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ چونے کا چھڑکاوٴ اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے جاری رکھاجائے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.