تحریک انصاف کی منگل کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں
جوڈیشل کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گی ‘ذرائع تحریک انصاف
ہفتہ 21 مارچ 2015 14:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے رواں 20 ویں اجلاس میں شرکت متوقع نہیں ‘ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی اپریل میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکتی ہے، حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ ہفتہ کو ذمہ دار ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
21مارچ۔2015ء کے استفسار پر آگاہ کیا ہے کہ (آج) اتوار کو پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں پوسٹ جوڈیشل کمیشن صورتحال پر بھی غور ہو گا تاہم عمران خان جلد بازی میں قومی اسمبلی میں واپسی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ حکومتی اقدامات کا قریبی مشاہدہ کرنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطا بق حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کی قیادت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام کے نوٹیفکیشن کے بعد اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ کرے گی۔ اگر اس ماہ کے آخر تک کمیشن نے اپنے کام کا آغاز کر دیا تو پی ٹی آئی اپریل میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر سکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور پارلیمانی بورڈ کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.