نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ورلڈکپ کامیاب ترین باؤلربن گئے
پیر 23 مارچ 2015 12:43
یلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ نے کوارٹرفائنل میں ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا جس کے بعد لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تعداد انیس ہوگئی۔ اور وہ میگا ایونٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے۔نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے آخری کوارٹرفائنل میں ویسٹ انڈیز کوایک سو تینتالیس رنز سے شکست دیدی۔
میزبان کیوی ٹیم کے ٹرینٹ بولٹ نے چوالیس رنز دیکر چار وکٹیں لیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر تین وکٹوں کے لئے اکہتر رنز دیئے۔ ورلڈکپ کے سات میچوں میں ٹرینٹ بولٹ کی وکٹوں کی تعداد انیس ہوگئی۔ اور وہ میگا ایونٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے چھ میچوں میں اٹھارہ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔(جاری ہے)
بھارت کے محمدشامی نے چھ اور ویسٹ انڈیز کے جیروم ٹیلر نے سات میچ کھیل کر سترہ ،سترہ کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔
دونوں کوارٹرفائنلز کے اختتام تک ٹورنامنٹ کے تیسرے کامیاب بولرہیں۔ پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض نے سات میچوں میں سولہ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا وہ ورلڈکپ کے ٹاپ فائیوبولرز میں شامل ہیں۔سکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی، جنوبی افریقا کے عمران طاہر اورنیوزی لینڈ کے ڈینیئل وٹوری اورٹم ساوٴتھی نے پندرہ پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقا کے مورنی مورکل نے چودہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ورلڈکپ کے دس بہترین بولرز میں صرف دو اسپنرز شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.