ہم ورلڈکپ سے باہرہوگئے ، کھلاڑی ملک میں موجود شائقین کیلئے کھیلتے ہیں : اے بی ڈویلیئرز
منگل 24 مارچ 2015 16:16
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ2015ء) ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کھانیوالے جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز نے کہاہے کہ بہترین ٹیم آگے آئی ہیں ، ہم باہر ہوگئے جس کاافسوس ہے ، سب سے بری بات یہ ہے کہ ہم اپنے آپ کے لیے نہیں بلکہ ملک میں موجود شائقین کے لیے کھیلتے ہیں ۔
(جاری ہے)
سیمی فائنل میں شکست کے بعد گفتگوکرتے ہوئے اے بی ڈویلیئرز کاکہناتھاکہ کھیل میں مزہ آیا، سٹیڈیم میں موجود عوام میں کافی جوش وخروش دیکھا، اس سے پہلے ایساکراﺅڈنہیں دیکھا، ہم نے بھی بہترین کھیل کھیلا لیکن مزید بہتر فیلڈنگ کا مظاہر کرسکتے تھے، بہترین ٹیم آگے آئی ہے اوراس کے لیے کوئی معذرت نہیں ۔
اُنہوں نے کہاکہ افریقی ٹیم باہر ہوگئی جو تکلیف دہ ہے اور دوبارہ بحالی میں وقت لگے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ کھلاڑی اپنے لیے نہیں بلکہ شائقین کیلئے کھیلتے ہیں اور امیدہے کہ اُنہیں ابھی بھی ٹیم پر فخر ہوگااور فائنل میں جانیوالی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یادرہے کہ پاکستانی ٹیم کو بھی عوامی دباﺅکی شکایت ہوتی ہے اور کئی مرتبہ سیریز میں ناکامی کے بعد واپسی پر بھی ناررواسلوک کا سامنا کرناپڑا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.