مصباح ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردار ہونے کو تیار،شہریار خان کا جلد نئے ون ڈے کپتان کے اعلان کا عندیہ
بدھ 25 مارچ 2015 20:31
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک روزہ میچز کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی چھوڑنے کی پیشکش کردی ،دوسری جانب چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے ایک سے دو روز میں نئے ون ڈے کپتان کا اعلان کر نے کا عندیہ دیدیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق نے گزشتہ روز چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات میں کہا کہ کرکٹ بورڈ ون ڈے کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان تلاش کرلے کیوں کہ وہ رواں سال دسمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کو پہلے ہی کئی مسائل کا سامنا ہے اور ون ڈے ٹیم کے لئے بھی کپتان کی تلاش آزمائش ہے اس لئے مصباح الحق سے کہا ہے کہ وہ فی الحال ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں جس پر مصباح نے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے عارضی طور پر قیادت جاری رکھنے کی حامی بھرلی۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھاون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان ایک سے دو روز میں کردیا جائے گا جبکہ سلیکشن کمیٹی میں بھی تبدیلی کرنے کے بعد تین سے چار روز میں اس کا اعلان بھی کر دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ رواں سال قومی ٹیم کو بنگلادیش ،سری لنکااور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلنا ہے جب کہ بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز 15اپریل سے شروع ہوگی
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.