نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ گئی
جمعرات 26 مارچ 2015 14:43
میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کیلئے میلبورن پہنچ گئی۔کیوی ٹیم نے میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز ہوم گراونڈ پرکھیلے ہیں۔ بیرون ملک فائنل ان کی پہلی اورآخری آزمائش ہوگی۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سیمی فائنل تک تمام آٹھ میچز جیت کر پہلی بارورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
کیوی ٹیم نے اپنے تمام میچزہوم گراونڈز پر جیتے ہیں۔شریک میزبان آسٹریلیا بھی نیوزی لینڈ سے مقابلے کیلئے ان کے ملک آیا تھا۔ کیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کینگروز کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔(جاری ہے)
اتوارکوفائنل میلبورن میں کھیلاجائے گا۔جو ٹورنامنٹ میں ملک سے باہر کیویز کی پہلی آزمائش ہوگی۔کیوی ٹیم فائنل کیلئے میلبورن پہنچ گئی۔اور جمعرات سے انہوں نے چیمپئن شپ میچ کی تیاری شروع کردی ہے۔
فائنل اسپنر ڈینیئل ویٹوری کا آخری میچ ہوگا۔ کپتان برینڈن میک کولم فائنل میں کامیابی کے ساتھ وٹوری کو شایان شان انداز میں رخصت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے میچ میں وٹوری آخر تک وکٹ پر موجود تھے اور وہ یہ لمحات کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ ہم اس ایونٹ کا اپناآخری میچ جیت کر ویٹوری کو بہترین انداز میں الوداع کہیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اوکاڑہ،ادارہ دی سنٹر آف ایکسی لینس کراٹے کی پوری ٹیم نے پنجاب چیمپئن شپ میں 20گولڈ میڈلز اپنے نام کر لئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: کامران اکمل نے پاک بھارت مقابلے کیلئے ہندوستان کو فیورٹ قرار دیدیا
-
بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں اوپننگ کرنی چاہیے : باسط علی
-
عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اورالیگزینڈرزویروف اور ڈینیئل مدویدیف کا فاتحانہ آغاز ، فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، میتھیو ہیڈن نے بھی پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی فہرست سے باہر کر دیا
-
سانگلہ ہل، اتحاد فٹ بال کلب کے صدر استاد محمد طارق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
-
انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں متوقع
-
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی مقابلہ بھی بارش کی نذر ہونے کا خدشہ
-
گوتم گمبھیر کے ہندوستانی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ بننے کا امکان: رپورٹ
-
بابر اعظم اور فینز میں گرما گرمی، ای سی بی نے پاکستان ٹیم کو اضافی سکیورٹی افسران فراہم کردیئے
-
صرف 9 کھلاڑی دستیاب، آسٹریلین سلیکشن کمیٹی کے رکن، کوچز کی وارم اپ میچ میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.