خیبرپختونخوا کے تدریسی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں بائیو میٹرک اٹینڈنس سسٹم کا اجراء
جمعرات 26 مارچ 2015 21:26
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مارچ۔2015ء) صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے ابتدائی طور پر بڑے تدریسی ہسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں بائیو میٹرک اٹینڈنس سسٹم کا اجراء کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام تراکئی نے جمعرات کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اس سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اگلے مرحلوں میں یہ سسٹم صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں اور سکولوں میں بھی متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوامی خدمات کے ان اداروں میں عملے کی حاضریوں کو یقینی بنا کر ان کی مجموعی استعداد کار کو بہتر بنایاجاسکے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر صحت نے اس سسٹم کے اجراء کو موجودہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کا ایک اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت تمام محکموں خصوصاًتعلیم اور صحت کے شعبو ں میں جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ اور موثر استعمال کے ذریعے ان محکموں کی استعداد کار کو بہتر بنانے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کر رہی ہے اور ابتدائی طور پرطبی و تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک اٹینڈنس سسٹم کا اجراء اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے جسے ان اداروں کے چھوٹے بڑے تمام ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض منصبی کی انجام دیہی میں جوابدہ بنایا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.